Sarkar Ki Aamad Par Ghar Baar Sajayenge Milad Manayenge Naat Lyrics

Sarkar Ki Aamad Par Ghar Baar Sajayenge Milad Manayenge Urdu Lyrics

سرکار کی آمد پر گھر بار سجاٸیں گے
میلاد مناٸیں گے میلاد مناٸیں گے

 میلاد مصطفی ہے ہر لب پہ مرحبا ہے
 آمد پہ مصطفی کی سارا جہاں فدا ہے
 صلے علی کے نغمے ہیں لب پہ عاشقوں کے
 ایمان مسکرایا اور کفر رورہا ہے
 سرکار کی آمد پر گھر بار سجاٸیں گے
 میلاد مناٸیں گے میلاد مناٸیں گے

 وہ آگٸے جہاں میں جو رب کے
 ہیں دلارے بی آمنہ کے
دلبر ، عبد اللہ کے ہیں پیارے وہ جن کے
 صدقے رب نے ساراجہاں بنایا یہ
 فرش،عرش، سورج ، یہ چاند اور تارے
 سرکار کی آمد پر گھر بار سجاٸیں گے
 میلاد مناٸیں گے میلاد مناٸیں گے

 نعتیں سناٸیں گے ہم ، خوشیاں مناٸیں گے
 ہم اور تیز لاٸٹوں سے گھر کو سجاٸیں گے
 ہم آمد پہ ان کی جھنڈے جبریل نے لگاٸے
 الفت میں مصطفی کی جھنڈے لگاٸیں گے
 ہم سرکار کی آمد پر گھر بار سجاٸیں گے
 میلاد مناٸیں گے میلاد مناٸیں گے

 پاٸیں گی اونچا درجہ دنیا میں بیٹیاں
 اب زندہ نہ دفن ہونگی یہ ننھی تتلیاں
 اب بیواٸیں شاد ہونگی ، ہونگے یتیم شاداں
مظلوموں کی لگیں گی ساحل سے کشتیاں
اب سرکار کی آمد پر گھر بار سجاٸیں گے
 میلاد مناٸیں گے میلاد مناٸیں گے

 بچے بڑھے سبھی تو خوشیاں منارہے ہیں
 جو غمزدہ تھے وہ بھی اب مسکرارہے ہیں
 ہرسو بہار چھاٸی ، ہر سمت شادیاں ہیں
 ایمان کی چمک سے دل جگمگارہے ہیں
 سرکار کی آمد پر گھر بار سجاٸیں گے
 میلاد مناٸیں گے میلاد مناٸیں گے

 جلتے رہیں منافق ہم کونہیں ہے
 پرواہ میلادِ مصطفی تو جاری سدا رہے گا
 میلاد کرنے والے پاٸیں گے رب سے عزت
 میلاد کے تو دشمن محشر میں ہونگے رسوہ
 سرکار کی آمد پر گھر بار سجاٸیں گے
 میلاد مناٸیں گے میلاد مناٸیں گے

 عاصم تو ہے ثناخواں محبوبِ کبریا کا
 انعام ہے یہ تجھ پر سردارِ انبیا ٕ کا
 سرکار کے ثناخواں پاٸیں گے خلد رب سے
اور ساتھ خلد میں بھی پاٸیں گے مصطفی کا
سرکار کی آمد پر گھر بار سجاٸیں گے
 میلاد مناٸیں گے میلاد مناٸیں گے

 از قلم عاصم القادری مرادابادی یوپی (ہندی )



Connect With us